23 اپریل ، 2015
اسلام آباد.......... جوڈیشل کمیشن نے اگلی سماعت کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست پر ن لیگ، اور جماعت اسلامی کی درخواست پر متحدہ قومی موومنٹ کو نوٹسز جاری کردیئے۔ کمیشن نے پی ٹی آئی کے وکیل کو دھاندلی سے متعلق سوالات کے جواب دستاویزی شواہد کے ساتھ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔ چیف جسٹس امیرالملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کی اوپن کاروائی ہوئی۔ تحریک انصاف کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی کامیابی پر تحفظات ہیں، نادرا کی رپورٹ کا جائزہ لیا ہے، بے قاعدگیاں پائی گئی ہیں،مسلم لیگ ن کونوٹس جاری کیاجائے۔ انھوں نے عدالت سے دیگرجماعتوں کی طرف سےجمع کرائی گئی دستاویزات کی نقل فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا تاہم کمیشن کے سربراہ جسٹس ناصر الملک نے اس کی اجازت دینے سے انکار کردیا اور کہاکہ پہلے تمام درخواستوں کا کیس ٹو کیس میرٹ پر جائزہ لینگے۔ ا نھوں نے پی ٹی آئی کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ سے سوال کیا کہ یہ بتائیں کہ انتخابی دھاندلی کا ڈیزائن کیا تھا؟ منصوبہ کیا تھا ، کس نے پلان بنایا اور کس نے عملدرآمد کیا ؟ انھوں نے ان سوالوں کے جواب دستاویزی شواہد کے ساتھ جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کارروائی پیر تک ملتوی کردی۔