دنیا
23 اپریل ، 2015

امریکی صدر اوباما کی دادی عمرہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچ گئیں

امریکی صدر اوباما کی دادی عمرہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچ گئیں

مکہ مکرمہ........امریکی صدر بارک اوباما کی دادی عمرہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچ گئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق بارک اوباما کی دادی سارہ عمر اپنے بیٹے اور بارک اوباما کے چچا سعید اوباما اور ان کے بیٹے کے ہمراہ مکہ پہنچی ہیں۔ انہوں نے مکہ مکرمہ میں اسلامی نمائش میں بھی شرکت کی اور اسے اسلام کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کی اچھی کاوش قرار دیا۔ بارک اوباما کی دادی کینیا سے تعلق رکھتی ہیں۔ دوسری جانب امریکی دفتر خارجہ نے اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

مزید خبریں :