پاکستان
24 اپریل ، 2015

میرا دباؤ نادرا پر نہیں، صرف عمران خان پر ہے، ایاز صادق

میرا دباؤ نادرا پر نہیں، صرف عمران خان پر ہے، ایاز صادق

سلام آباد.......اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ان کادباؤ نادرا پر نہیں صرف عمران خان پر ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یہ بات تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے چیئرمین نادرا کو لکھے گئے خط پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہی۔ اسپیکر کی طرف سے جاری بیان میں ان کا کہنا ہے کہ شکر ہے عمران خان نے دو سال بعد اعتراف کر لیا کہ این اے 122 میرا حلقہ ہے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ لگتا ہے ان کا دباؤ اور بوجھ عمران خان سےبرداشت نہیں ہو رہا۔

مزید خبریں :