پاکستان
24 اپریل ، 2015

نادرا نے چیئرمین تحریک انصاف کے خط کا جواب دے دیا

نادرا نے چیئرمین تحریک انصاف کے خط کا جواب دے دیا

اسلام آباد........نادرا نے عمران خان کے خط کا جواب دے دیا جس میں کہا گیاہے کہ نادرا کےڈائریکٹر جنرل ڈیٹامظفرعلی کے خلاف شکایت کے مصدقہ ثبوت فراہم کریں، اس کے بعد ہی مناسب کارروائی کی جائے گی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےنادرا کےڈائریکٹر جنرل ڈیٹامظفرعلی پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین نادرا کو خط لکھا تھا کہ ڈی جی ڈیٹا پر اسپیکرقومی اسمبلی کا دباؤ ہے، ایاز صادق کے حلقے میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کی نگرانی کے لیے کسی غیر جانبدار اور اچھی شہرت کے حامل افسرکوتعینات کیا جائے۔ نادرا نے عمران خان کو جوابی خط میں کہا ہے کہ مصدقہ ثبوت کے بغیر ڈی جی ڈیٹا مظفر علی کے خلاف کارروائی انصاف کے تقاضوں پر مبنی نہیں ہو گی، آپ کی درخواست کا بغور جائزہ لیا ہے اور آپ کی تشویش کی قدر کرتے ہیں، چاہتے ہیں کہ آپ مصدقہ ثبوت فراہم کریں جس کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :