کھیل
24 اپریل ، 2015

آفریدی نے 19 سال کرکٹ کھیلی، قوانین پتا ہونے چاہئیں، ماہرین

آفریدی نے 19 سال کرکٹ کھیلی، قوانین پتا ہونے چاہئیں، ماہرین

کراچی.......ٹی 20کپتان ٹی 20قوانین ہی سے لاعلم نکلے، آج میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد شاہد آفریدی نے ریویو لینے کی کوشش کی، لیکن امپائر نے سمجھایا کہ اس فارمیٹ میں یہ سہولت دستیاب نہیں۔ صاحبزادہ محمد شاہد خان آفریدی،عمر 35 سال، 398 او ڈی آئی کھیلےاور 77 ٹی 20میچز میں 4نصف سنچریوں کے ساتھ 11 سو سےزائد رنز بنائے۔ یوں کہیے عمر کا ایک بڑا حصہ کرکٹ کھیلتے گزار دیالیکن ایک بات انہیں آج پتہ چلی۔ ٹی 20کرکٹ میں ریویو نہیں لیا جاسکتا!!یہ انکشاف خاں صاحب پر اس وقت ہوا جب مستفیض الرحمن کی گیند ان کے بلے سے لگ کر کیپر مشفق الرحیم کے ہاتھوں میں جا پھنسی۔قربان جائیے اس بھولے پن پر۔پاکستان ٹیم کے کپتان نے ڈیبیو کرنے والے مختار احمد سے پوچھتے ہیں کہ کیا لگتا ہے؟؟ آؤٹ نہیں تو ریویو لے لیا جائے۔مختار احمد نے تو جانے کیا جواب دیا ہوگا لیکن اس پر کمنٹیٹر عامر سہیل کا رواں تبصرہ تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب شاہد آفریدی کو کرکٹ کے کھیل سے متعلق بعض ضروری معلومات خاصی دیر سے پتہ چلیں،ماضی میں جو بنگلا دیشی فینز ان کی بیٹنگ پر آٹھ، آٹھ آنسو رویا کرتے تھے۔وہ آج کے بھول پن پر مسکرائے تو ضرور ہوں گے۔

مزید خبریں :