24 اپریل ، 2015
سلام آباد ........تحریک دفاع حرمین شریفین کے رہنما مولانا احمد لدھیانوی نے وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ سعودی عرب سے پارلیمنٹ کی قرارداد کی مزید وضاحت ہوگئی ہے اور حرمین شریفن کے تحفظ ہر مسلم پر فرض ہے۔ اسلام آباد میں تحریک دفاع حرمین شریفین کی ریلی لال مسجد سے آب پارہ تک نکالی گئی۔ جس کے بعد دفاع حرمین شریفن کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا۔ اہل سنت والجماعت کے رہنما اور تحریک دفاع حرمین شریفین کے قائد مولانا احمد لدھیانوی نے کہا کہ پاکستان قوم نے امامِ کعبہ کے پیچھے نماز پڑھ کر واضح پیغام دے دیا ہےکہ اگر پاکستانی قوم امامِ حرم سے اتنی محبت کرتی ہے تو حرمین شریفین سے کتنی محبت کرتی ہوگی۔ کانفرنس سے تحریک دفاع پاکستان کے ترجمان مولانا فضل الرحمان خلیل نےکہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ ہوتو معاملہ پارلیمنٹ میں چلا جاتا ہے جبکہ افغانستان میں امریکا کا ساتھ دینا ہوتو جنرل مشرف ایک فون پر ہی فیصلہ کردیتے ہیں۔