پاکستان
24 اپریل ، 2015

عوام کے اعتماد پر پورا اتروں گا، مسائل حل کراؤں گا، کنور نوید

عوام کے اعتماد پر پورا اتروں گا، مسائل حل کراؤں گا، کنور نوید

کراچی.......ایم کیو ایم کے کنور نوید نے ضمنی انتخاب میں بڑے مارجن سے کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما اور این اے 246 سے کامیاب امیدوار کنور نوید کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام نے جس طرح ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اسی طرح وہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں کریں گے اور پارلیمنٹ میں کراچی کے حقوق کے حصول کے لئے آواز اٹھائیں گے۔ کنور نوید نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے حالیہ معاہدوں سے کراچی کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا، وفاقی حکومت کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک نہ کرے۔ کنور نوید نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ووٹرز کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے سےمحروم رہی، الیکشن کمیشن کی نا اہلی کی وجہ سے رینجرز کو الیکشن کمیشن کے اختیارات دے دیئے گئے، رینجرز اہلکاروں کو انتخابات کی ٹریننگ نہیں دی گئی اور انہوں نے پولنگ اسٹیشن میں نظم و ضبط قائم رکھنے کے لئے اپنے اصول اپنائے۔ کنور نوید نے کہا کہ ایم کیو ایم ہی کراچی کے عوام کی خیر خواہ ہے، نواز شریف اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے کراچی کے لئے بڑے منصوبے نہیں رکھے۔

مزید خبریں :