پاکستان
24 اپریل ، 2015

مسلم لیگ ن کی طرح بھگوڑے نہیں بنے، شاہ محمود قریشی

مسلم لیگ ن کی طرح بھگوڑے نہیں بنے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد......شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے کم از کم میدان تو نہیں چھوڑا، ن لیگ کی طرح بھگوڑے تو نہیں بنے۔ عمران خان کے دھرنے ختم ہو گئے مگر پی ٹی آئی سے ن لیگ کی رنجش ختم نہیں ہوئی۔ کراچی میں پی ٹی آئی کی شکست پر ن لیگ کے سینیٹر مشاہداللہ نے اپنے حریفوں پر طعنوں کے تیر چلا دیے۔ وہ تقریر کر کے ڈائس سے ہٹے تو اپنے ہی دشمنوں سے ملاقات ہو گئی۔ مشاہد اللہ نے کھسیانی سی مسکراہٹ کے ساتھ شاہ محمود قریشی سے معانقہ کیا اور نکل لیے۔ مگر شاہ محمود قریشی نے ان کا قرض چکادیا یہ کہہ کر کہ ہم نے مقابلہ کیا ن لیگ کی طرح بھاگے تو نہیں۔ شاہ محمود نے کمان میں دوسرا تیر ایم کیو ایم کے لیے جوڑا اور کہا کہ ایم کیو ایم والو ہوشیار ہو جائو، اگلے الیکشن میں تمھاری دس سیٹیں خطرے میں ہیں۔

مزید خبریں :