پاکستان
24 اپریل ، 2015

پاکستان میں صحافت اور صحافی خطرے میں ہیں، افضل بٹ

پاکستان میں صحافت اور صحافی خطرے میں ہیں، افضل بٹ

حیدرآباد......حیدرآبادیونین آف جرنلسٹ کے زیراہتمام دو روزہ آل پاکستان جرنلسٹس کنونشن حیدرآبادمیں جاری ہے۔ جس میں صحافیوں کی سیکورٹی سمیت دیگر مسائل کے حل اور صحافیوں کے قاتلوں کی گرفتاریوں کا مطالبہ کیا گیا۔ سندھ میوزیم میں جاری کنونشن میں پی ایف یو جے کے مرکزی صدرافضل بٹ،جنرل سیکریٹری خورشید عباسی،کونسل آف پاکستان پریس کلب کے چیئرمین ارشد انصاری سمیت دیگر شریک ہیںجبکہ مختلف شہروں کے پریس کلب کے صدوربھی اس کنونش میں شرکت کررہےہیں۔کنونشن میں صحافیوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کیاجارہاہے۔پی ایف یوجے کے مرکزی صدر افضل بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں صحافت اورصحافی سب سے زیادہ خطرے میں ہیں۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری پی ایف یو جے خورشید عباسی کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت کے ثمرات صحافیوں کونہیں عوام کو پہنچتے ہیں۔کونسل آف پاکستان پریس کلب کے چیئرمین ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو آزادی کسی نے تحفے میں نہیں دی یہ آزادی قربانیاں دیکر چھینی ہے۔

مزید خبریں :