24 اپریل ، 2015
پشاور.......پشاور میں اختیارات کی عدم مرکزیت کے موضوع پر سیمینار ہوا۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 18 و یں ترمیم کے تحت مرکز سے مکمل اختیارات منتقل نہیں ہوئے۔سیمینار میں سی پی این ای کے صدر اور سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالجبار خٹک، صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی اور یواین ڈی پی کےٹیکنکل ایڈوائزر امجد بھٹی نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کے صوبے میں ڈاکٹرز واحد طبقہ ہے جو کوئی کام نہیں کرنا چاہتا، اگر ان کے خلاف ایکشن لیتے ہیں تو میڈیا حکومت کے پیچھے پڑجاتا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ ملک میں جب تک سیاسی بدمعاشی ختم نہیں ہو گی،ملک ترقی نہیں کرے گا۔