پاکستان
26 اپریل ، 2015

مشرف اور ان کی باقیات نے لیاری کا امن خراب کیا،آصف زرداری

مشرف اور ان کی باقیات نے لیاری کا امن خراب کیا،آصف زرداری

کراچی .......پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ لیاری آج بھی پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے۔ مشرف اور ان کی باقیات نے لیاری کے امن کو خراب کیا۔ لیاری کا امن واپس لوٹائیں گے۔ ککری گراونڈ لیاری میں عوامی جلسے سے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ لیاری امن کا گہوارہ ہوا کرتا تھا۔ کراچی میں حالات خراب ہونے پر لوگ امن کی تلاش میں لیاری کا رخ کرتے تھے۔ مشرف اور ان کے حواریوں نے لیاری میں خون کی ہولی کھیلی۔ ہم لیاری میں امن و امان قائم کریں گے، انھوں نے سندھ حکومت کو لیاری کی ترقی کے لئے ایک ارب روپے مختص کرنے اور 3 ماہ کے اندر لیاری سے پانی کا مسئلہ ختم کرنے کی ہدایت کی۔اور لیاری میں بلاول انجینئرنگ کالج بنانے کا بھی اعلان کیا۔آصف زرداری نے کہا کہ ہر الیکشن میں پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ چرایا گیا۔ شہید بینظیر بھٹو کے دور میں ایک بار پیپلز پارٹی سندھ میں بھی حکومت نہیں بنا سکی تھی ۔ آج لیاری سے نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بھی جلسے منعقد کریں گے۔ کارکن آئندہ ڈھائی سالوں میں اگلے الیکشن کی تیاری کریں،پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین نے واضح کیا کہ گوادر پورٹ اور چین کے ساتھ دوستی بھٹو کے فلسفے کی مرہون منت ہے۔ حالیہ پاک چین معاہدوں سے ملکی معیشت کو استحکام ملے گا۔آصف علی زرداری نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ کشمیری بھائیوں کو تنگ نہ کرے ۔

مزید خبریں :