پاکستان
26 اپریل ، 2015

مسائل حل نہ ہوئے تو تامرگ بھوک ہڑتال کرینگے،پی ایف یو جے

یدرآباد......صحافیوں کے مسائل حل نہ کئے گئے تو مطالبات کے منظور ہونے تک پارلیمنٹ کے سامنے تامرگ بھوک ہڑتال کی جائے گی۔یہ بات پاکستان فیڈرل یونین آف جنرنلسٹ کے اجلاس میں ایک قرارداد میں کہی گئی۔پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس حیدرآباد پریس کلب میں یونین کے مرکزی صدر افضل بٹ کی صدارت میں ہوا۔ اجلا س میں مرکزی سیکریٹری جنرل خورشید عباسی ‘ کونسل آف پاکستان پریس کلب کے کنوینئر اور لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ‘ علی رضا علوی‘ لالہ رحمان سموں اورخالد کھوکھر سمیت پاکستان بھر سے یونین کے عہدیداران نے شرکت کی ۔اجلاس میں قرارداد منظور کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ 114 شہید صحافیوں کے قتل کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنایا جائے،، قرارداد میں جیو نیوز کو اصل نمبروں پر بحال کرنے اور جیو کے خلاف انتقامی کارروائی بند کرنے مطالبہ کیا گیا،،یہ مطالبہ کیا گیا کہ کوئٹہ میں شہیدہونے والے 42صحافیوں کے قتل کی تحقیقا ت کے لئے اعلان کئے گئے کمیشن کانوٹیفکیشن جاری کیا جائے، کمیشن کی معاونت کے لئے سینئر صحافیوں کو آن بورڈ لیا جائے۔ قراد داد میں یہ بھی کہا گیا کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو پارلیمنٹ کے سامنے تامرگ بھوک ہڑتال بھی کی جائے گی۔

مزید خبریں :