27 اپریل ، 2015
اسلام آباد........امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کی امامت میں پارلیمنٹ کی مسجد میں مغرب کی نمازہوئی۔ امام کعبہ امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کی اقتداء میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی، اراکین پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ ہاؤس کے ملازمین نے مغرب کی نماز ادا کی۔نماز کے بعدامام کعبہ نے عالم اسلام ، سعودی عرب اور پاکستان کی سلامتی ، تحفظ و سربلندی اور مسلم امہ کے اتحاد کیلئے دعا کی۔