پاکستان
28 اپریل ، 2015

کراچی: کل سے تمام امتحانی مراکزلوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہونگے

کراچی: کل سے تمام امتحانی مراکزلوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہونگے

کراچی......کراچی میں جاری انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے حوالے سے کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کل سے تمام امتحانی مراکز لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہوں گے،طلبا کی پریشانی کومدنظر رکھتے ہوئے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کا مزید کہنا ہے کہ ڈائریکٹر آف کالجز 3کروڑ 40لاکھ سے زائد کے نادہندہ ہیں۔ انہوں نے حکومت سندھ سے درخواست کی کہ واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائے۔

مزید خبریں :