28 اپریل ، 2015
پشاور.......سابق وزرائےاعظم اورپیپلزپارٹی کےرہنماؤں یوسف رضا گیلانی اورراجہ پرویزاشرف کو پشاورمیں پریس کانفرنس کےدوران کارکنوں کےردعمل کاسامنا کرناپڑا۔جیالوں نےشکایات کے اظہارکی کوشش کی جس سےبدنظمی ہوئی۔ دیرینہ کارکن کوبات کی اجازت دینےکےبجائے دھکےدیکرنکال باہرکیاگیا۔سابق وزرائےاعظم اورپیپلزپارٹی کےرہنماءیوسف رضا گیلانی اورراجہ پرویز اشرف طوفانی بارشوں میں زخمی افرادکی عیادت کے لئے پشاور آئے۔ جہاں وہ پارٹی رہنماارباب عالمگیرکی رہائش گاہ بھی گئے۔ اس دوران پارٹی کےبعض کارکنوں نےنظراندازکرنےاوربلدیاتی انتخابات کےحوالے سے فیصلوں پرشکایات کی کوشش کی لیکن انہیں دھکےدیکرباہرنکال دیا گیا۔ راجہ پرویزاشرف نےاس رویےکوپارٹی کلچراورذوالفقارعلی بھٹوکی دین قراردیا۔سید یوسف رضاگیلانی کا کہناتھا کہ میثاق جمہوریت،صوبائی خودمختاری اور خیبر پختونخواکونام کی شناخت دیناان کی حکومت کےکارنامے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ ماضی میں پارٹی سے الیکشن چوری کیا گیا لیکن ان کی پارٹی گھبرانےوالی نہیں۔ انہوں نےحکومت سےطوفانی بارشوں سے متاثرہونے والوں کی امداد کامطالبہ کیا۔پیپلزپارٹی کےپشاورآنےوالےمرکزی رہنماؤں نےاعلان کیا کہ خیبرپختونخوا کےپارٹی رہنماؤں کااجلاس منعقد کرکے کارکنوں کی شکایات سنی جائیں گی اورتمام اختلافات کومل بیٹھ کر دورکیاجائے گا۔