پاکستان
28 اپریل ، 2015

کراچی میں انٹر کےامتحانات؛ کئی مراکز بجلی سے محروم، طالبہ بےہوش

کراچی میں انٹر کےامتحانات؛ کئی مراکز بجلی سے محروم، طالبہ بےہوش

کراچی.......کے الیکٹر کا لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان سامنے آنے سے پہلے، آج انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا پہلا دن طلبہ پر بہت بھاری گزرا، شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے کے باعث ایک طالبہ گرمی سے بے ہوش ہوگئی، لوڈشیڈنگ کےباعث طلبہ کو امتحانات دینے میں بے حد پریشانیاں رہیں۔ کراچی میں انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔ امتحانات میں ایک لاکھ 35 ہزار طلباء شریک ہیں۔ امتحان کے پہلے روز چیئر مین بورڈ اور ناظم امتحانات نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ بیشتر امتحانی مراکز میں دوران امتحان بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ لوڈ شیڈنگ کے باعث طلبا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور گرمی کے باعث ایک طالبہ بےہوش بھی ہوگئی۔ ناظم امتحانات عمران چشتی نےکہا کہ کے الیکٹرک کو پورے سال واجبات یاد نہیں آئے، امتحان سے ایک دن پہلے لوڈشیڈنگ جاری رکھنے کا اعلان کر کےطلبا سے بدلہ لے رہے ہیں۔کالجز کےواجبات کی ادائیگی سے متعلق ڈائریکٹر جنرل کالجز ناصر انصار کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک واجبا ت کے نام پر ایک کالج کو 20سے 40لاکھ کے بل ارسال کردیتی ہے، اگرضرورت پڑی تو کے الیکٹرک کے خلاف عدالت تک جائیں گے، امتحانوں کے دوران کے الیکٹرک اور ڈائریکٹوریٹ کالجز کے درمیان جاری تناؤ کا خمیازہ امتحان دینے والے طلبا کوبھگتنا پڑ رہا ہے۔ کراچی میں جاری ثانوی تعلیمی بورڈ کے امتحان کے پہلے روز امحانی مراکز سے بجلی غائب رہی جس کے باعث طلبا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں :