28 اپریل ، 2015
پشاور ......بحریہ ٹاؤن کی جا نب سے پشاورمیں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں امدادی چیک تقسیم کئے گئےجبکہ جاں بحق افرادکے ورثاء کی مالی امدادکااعلان بھی کیاگیا۔ بحریہ ٹاؤن کے ہیڈ ریلیف آپریشن طاہر حسین بٹ پشاورکے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچے۔ انہوں نے طوفانی بارشوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افرادمیں امدادی چیک تقسیم کئے۔طاہرحسین بٹ کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کی ہدایت پر شدید زخمیوں کو ایک، ایک لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 50، 50 ہزار روپے کے چیک دیئے گئے جبکہ جاں بحق افراد کے ورثاء کو بھی فی کس 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ طوفان سے متاثرہونے والے گھروں کی تعمیر میں بھی مدد کی جائے گی۔