28 اپریل ، 2015
ریاض.......سعودی افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن میں زمینی کارروائی کا انحصار پاکستانی یا مصری فوج پر نہیں، پاکستانی اور مصری فوج کی شرکت اتحادیوں کے لیے اہم اضافہ بن سکتی ہے لیکن اس پر انحصار نہیں کررہے۔ بریگیڈیئر جنرل احمد عسری کا کہنا ہے کہ اتحادی فوج نے فضائی حملوں سے اہداف حاصل کرلیے ہیں، حوثی باغیوں کی 90 فیصد عسکری طاقت تباہ کردی گئی ہے۔