Time 25 جون ، 2025
دنیا

ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتا، ایرانی اچھے اور کاروباری لوگ ہیں: ٹرمپ

ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتا، ایرانی اچھے اور کاروباری لوگ ہیں: ٹرمپ
فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتا ، حکومت کی تبدیلی انتشار لاتی ہے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی اچھے اور کاروباری لوگ ہیں ، ایران کے پاس تیل کی دولت ہے ، ایرانی خود کو دوبارہ سنبھال سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتا ، حکومت کی تبدیلی انتشار لاتی ہے ، چاہتا ہوں معاملات جلد از جلد پُرسکون ہوجائیں۔

اس سے قبل ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کی صدر سے بھی ان کی ملاقات کا امکان ہے ، زیلنسکی مشکل صورت حال کا سامنا کررہے ہیں۔

اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین اب ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھ سکتا ہے ، امید ہے چین امریکا سے بھی کافی مقدار میں تیل خریدے گا ۔ 

واضح رہے کہ منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔


مزید خبریں :