30 اپریل ، 2015
اسلام آباد.......پاکستان نے نیپال میں امداد کے لیے بھیجے جانے والے خوراک کے پیکٹوں پر بھارتی میڈیا کے ایک حصے کے الزامات کو شرمناک قرار دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے نیپال کے زلزلہ زدگان کی فوری امداد کو بین الاقوامی سماجی حلقوں میں تو سراہا گیا ہے لیکن بھارت کے انتہاپسند حلقوں کو اس پر بھی آگ لگی ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے جو امداد نیپال بھیجی اس میں گائے کا گوشت بھی شامل تھا۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کی طرف سے پاکستانی خوراک کے پیکٹوں پر روایتی نکتہ چینی شرم ناک ہے۔