پاکستان
30 اپریل ، 2015

سبین محمود کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے سول سوسائٹی کا مظاہرہ

سبین محمود کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے سول سوسائٹی کا مظاہرہ

کراچی......24اپریل کو قتل ہونے والی خاتون سبین محمود کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے سول سوسائٹی نے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ سول سوسائٹی کے اس مظاہرے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اور ہر طبقے کے لوگ شامل تھے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ سبین محمود کے قاتلوں کو گرفتار کرکے منظرعام پر لایا جائے۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ جب تک سبین محمود کے قاتلوں کو گرفتارنہیں کیاجاتا، احتجاج کیاجائے گا اور روزانہ 8 سے 9 بجے تک تین تلوار پر مظاہرہ ہوگا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ قاتلوں کی عدم گرفتاری تک انکا احتجاج جاری رہے گا۔

مزید خبریں :