پاکستان
01 مئی ، 2015

کراچی:گلشن حدید میں فائرنگ ،ڈی ایس پی سمیت 3اہلکارجاں بحق

 کراچی:گلشن حدید میں فائرنگ ،ڈی ایس پی سمیت 3اہلکارجاں بحق

کراچی......کراچی میں گلشن حدید نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت تین پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ گلشن حدید کے علاقے میں باٹا چورنگی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق باٹا موڑ کے قریب پولیس پارٹی پر دو موٹر سائیکل پر سوار 4 ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی فتح محمد سانگری،ہیڈ کانسٹیبل نذیراورکانسٹیبل فاروق موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ مقتول پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ رواں سال ابتک 46 پولیس اہلکاروں کو مختلف واقعات میں قتل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے کر آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید خبریں :