01 مئی ، 2015
کھلنا .....پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلا دیش کیخلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 628 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ہے۔پاکستان کی بہتر کارکردگی کے باعث اسے پہلی اننگ میں296 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے،پاکستانی بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد میچ کے نتیجہ خیز ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔پاکستان نے چوتھے روز 537رنز 5آئوٹ پر آج اننگ آگے بڑھائی تو وکٹ کیپر سرفراز 82رنز ،اسد شفیق 83رنز اور وہاب ریاض بغیر اسکور میں اضافہ کئے پویلین لوٹ گئے ۔ میچ کی اب تک کی خاص بات محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ رہی ہے، جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی ڈبل سنچری اسکور کی ،وہ 224رنز بناکر آئوٹ ہوئے،انہوں نے اننگ کے دوران 23چوکے اور 3چھکے مارے۔کپتان مصاح الحق 58رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔یونس خان 33 ،سمیع اسلم 22،یاسر شاہ 13اور ذولفقار بابر اسکور میں 11 رنز کا اضافہ کرکے آوٹ ہوئے۔ بنگلا دیش کی طرف سے تیج الاسلام نے6جبکہ شواگاتاہوم نے 2وکٹیں حاصل کیں۔بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 332رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی،اس طرح پاکستان کو بنگلا دیش پر 296رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔