01 مئی ، 2015
لاہور....... لاہور کے علاقے ڈیفنس میں برطانوی شہری سمیت 3 افراد پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔یہ مقدمہ حملے میں زخمی ہونےو الے شہزاد اور جواد کے رشتہ دار اسرار شاہ کی مدعیت میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔گذشتہ شب برطانوی شہری میتھیو اور دو پاکستانیوں شہزاد اور جواد کوان کی گاڑی پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا،پولیس ابھی تک حملہ آوروں کا پتہ نہیں چلا سکی ، زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔