پاکستان
01 مئی ، 2015

مردان : کھیتوں میں دھماکا خیز مواد پھٹنےسے باپ بیٹا جاں بحق

مردان : کھیتوں میں دھماکا خیز مواد پھٹنےسے باپ بیٹا جاں بحق

مردان ......مردان کے نواحی علاقہ میں کھیتوں میں دھماکا خیز مواد پھٹنےسے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ منگاہ کے کھیتوں میں نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد نصب کررکھا تھا ۔جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔جس سے قریب سے گزرنے والے موٹر سائیکل میں سوار باپ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔دونوں کی لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیاگیا ہے۔واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں :