پاکستان
01 مئی ، 2015

ڈی ایس پی فتح محمد، سابق ایڈیشنل آئی جی بچل سانگری کے بھائی تھے

ڈی ایس پی فتح محمد، سابق ایڈیشنل آئی جی بچل سانگری کے بھائی تھے

کراچی......... کراچی کے علاقے گلشن حدید میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ڈی ایس پی فتح محمد سانگری، سابق ایڈیشنل آئی جی بچل سانگری کے چھوٹے بھائی تھے۔ ڈی ایس پی فتح محمد سانگری کو گلشن حدید میں باٹا چورنگی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے نشانہ بنایا،فتح سانگری گھرسے کچھ سامان لینے نکلے تھے ،باٹا چورنگی کے قریب مسلح ملزمان نے ان کی گاڑی کو گھیرے میں لے کر فائرنگ کی جس سے وہ ،ان کا ڈرائیور اور گن مین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی فتح محمد سانگری کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں تھی ،فتح محمد سانگری ریٹائرڈ ایڈیشنل آئی جی بچل سانگری اور ایس پی سکھر عبدالاحد سانگری کے بھائی تھے۔ فتح محمد سانگری 1983 میں سندھ پولیس میں اے ایس آئی بھرتی ہوئے، بہتر کارکردگی اور محنت کی بنا پر انہیں 2000 میں ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

مزید خبریں :