08 مئی ، 2012
کراچی … سندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں یوسف رضا گیلانی کی سزاکے تناظرمیں انہیں اختیارات کے استعمال سے روکنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اپنا فیصلہ 9 مئی تک محفوظ کرلیا۔ درخواست کیس سماعت جسٹس فیصل عرب اور جسٹس ندیم اختر پر مشتمل بینچ نے کی۔ درخوات گزار مولوی اقبال حیدر کا موٴقف تھا کہ یوسف رضا گیلانی کو سزا ملتے ہی دستور کا آرٹیکل 63(1)(g) عمل میں آگیا اور وہ قومی اسمبلی کی رکنیت کے لئے ناہل ہوگئے۔ تاہم بینچ نے ریمارکس دیئے کہ بظاہر اس آرٹیکل میں توہین عدلت کی سزا کا تذکرہ نہیں ہے اور وہ عدالت کو اس بات پر قائل کریں کہ توہین عدالت کی سزا ملتے ہی نااہلی ہوجاتی ہے۔ ابتدائی دلائل کی سماعت کے بعد بینچ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اپنا فیصلہ کل تک محفوظ کرلیا ۔