08 مئی ، 2012
اسلام آباد … سابق وزیر قانون سینیٹر بابر اعوان نے سپریم کورٹ میں اپنے خلاف توہین عدالت کیس میں فردجرم عائد ہونے کے فیصلے پر انٹراکورٹ اپیل دائر کردی ہے۔ بابراعوان نے توہین عدالت کیس میں عدالت سے معافی مانگ رکھی ہے جبکہ سپریم کورٹ نے ان پر 10 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کررکھا ہے۔ بابراعوان نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے غیر مشروط معافی مانگ رکھی ہے، اس کے باوجود اگر عدالت نے فرد جرم عائد کی تو یہ عدالتی روایت کے منافی ہوگا۔