پاکستان
08 مئی ، 2012

بھارتی اسکاوٴٹس کا وفد واہگہ کے راستے واپس وطن چلا گیا

بھارتی اسکاوٴٹس کا وفد واہگہ کے راستے واپس وطن چلا گیا

لاہور … پاکستان کے دورے پر آئے بھارتی اسکاوٴٹس کا 73 رکنی وفد واہگہ کے راستے بھارت چلا گیا۔ بھارتی اسکاوٴٹس کا کہنا تھا کہ لاہور دہلی جیسا اور اسلام آباد چندی گڑھ جیسا ہے۔ بھارتی اسکاوٴٹس کو چھوڑنے کیلئے پاکستانی اسکاوٴٹس کی بڑی تعداد واہگہ باڈر پر موجود تھی۔ بھارتی اسکاوٴٹس کی روانگی کے وقت ماحول جذباتی ہو گیا، دونوں ملکوں کے اسکاوٴٹس ایک دوسرے سے گلے مل کر روتے رہے۔ بھارتی اسکاوٴٹس کا کہنا تھا کہ سب ایک جیسے ہیں تو اکٹھے کیوں نہیں رہ سکتے، انہیں پاکستان سے بہت پیار ملا، وقت کا پتہ ہی نہیں چلا۔ بھارتی اسکاوٴٹس نے واہگہ بارڈر پر پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

مزید خبریں :