08 مئی ، 2012
اسلام آباد …محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت مزید دو روز برقرار رہے گی تاہم اگلے چوبیس گھنٹوں میں بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان ، بالائی پنجاب ، بالائی اور وسطی خیبر پختونخوا ،سکھر ، لاڑکانہ ، مکران ڈویژن ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔جب کہ اگلے دو سے تین دنوں میں کاشت کے علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔ دوسری جانب دادو ، نور پور تھل ، سبی ،اور مونجوداڑو 43 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقامات رہے۔ جیکب آباد ، بھکر ، رحیم یارخان اور سکھر میں درجہ حرارت 42 ڈگری سنٹی گریڈ رہا۔لاہور اور فیصل آباد میں 40 ، اسلام آباد اور پشاورمیں 37 ڈگری سنٹی گریڈ،مظفر آباد میں 35 ، اور کراچی کادرجہ حرارت 34 ڈگری سنٹی گریڈرہا۔کوئٹہ میں درجہ حرارت 31 ڈگری ، گلگت 26 اور مری میں درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔