08 مئی ، 2012
اسلام آباد … سابق وزیر قانون سینیٹر بابر اعوان نے ذوالفقار علی بھٹو کے پھانسی کیس پر صدارتی ریفرنس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ بھٹو کیس کے صدارتی ریفرنس میں وفاق نے بابراعوان کو وکیل مقرر کیا تھا، بعد میں توہین عدالت کے مقدمہ میں بابراعوان کا وکالت لائسنس معطل کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے وفاق کو نیا وکیل مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اب بابر اعوان نے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے ذریعے ایک درخواست سپریم کورٹ آفس میں جمع کرائی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ صدارتی ریفرنس کی 11 مئی کو سماعت کرنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگر جلد سماعت نہ کی گئی تو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔