پاکستان
08 مئی ، 2012

پاسکو ملک بھرسے20لاکھ ٹن گندم خریدے گا،ایم ڈی پاسکو

حافظ آباد … پاسکوکے ایم ڈی میجر جنرل سہیل شفقت نے کہا ہے کہ پاسکو ملک بھر سے 20 لاکھ ٹن گندم خریدے گا۔ پاسکو سینٹر اقبال نگر حافظ آباد میں کسانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی پاسکو نے کہا کہ ملک بھرمیں گندم کی خریداری کیلئے 220 مراکز قائم کئے گئے ہیں، جہاں کسانوں کو گندم کی ادائیگیاں 3 روز میں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ میجر جنرل سہیل شفقت کا کہنا تھا کہ پاسکو نے گندم کی ادائیگیوں کیلئے بینکوں سے 59ارب روپے قرض لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باردانہ کی تقسیم اور گندم کی خریداری میں غفلت برتنے والے ملازمین کو ضلع بدر کر دیا جائے گا ۔

مزید خبریں :