08 مئی ، 2012
شیخوپورہ … شیخوپورہ میں پیپلزپارٹی کا اجلاس ضلعی صدر اور سابق صوبائی وزیر کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے پر ہنگامے کی نذر ہو گیا، دونوں کے حمایتی جیالے گتھم گتھا ہو گئے۔شیخوپورہ میں سابق نائب ضلع ناظم میاں لیاقت کی رہائشگاہ پر پیپلز پارٹی کا اجلاس ہوا۔ پیپلزپارٹی شیخوپورہ کے صدر آصف خان اور سابق صوبائی وزیر مشتاق اعوان نے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگانے شروع کر دیئے، بات بڑھی تو دونوں کے حمایتی جیالے ایک دوسرے سے الجھ پڑے اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ صورت حال کو قابو میں کرنے کیلئے پیپلزپارٹی کے رہنماء جیالوں کے آگے ہاتھ جوڑتے رہے لیکن کسی نے ان کی نہ سنی۔ لڑائی جھگڑے اور الزامات کے بعد پیپلز پارٹی کا اجلاس ختم ہو گیا۔