08 مئی ، 2012
اسلام آباد … اسلام آباد ہائی کورٹ نے واپڈا اور پیپکو میں خلاف قاعدہ اعلیٰ عہدوں پر تقرر روکنے کیلئے حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔ راجا سیف الرحمان ایڈووکیٹ نے واپڈا اور پیپکو میں ایسے 18 افسروں کے تقرر کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا جنہیں کنٹریکٹ یا ڈیپوٹیشن کی بنیادوں پر تعینات کیا گیا تھا۔ عدالت نے ایسے تقرر کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسروں کو 60 سال عمر کے بعد پروموشن کوٹہ سیٹ پر بذریعہ ڈیپوٹیشن نہیں لیا جاسکتا۔