دنیا
08 مئی ، 2012

انٹر پول سے عراقی نائب صدر کی گرفتاری کیلئے ریڈوارنٹ جاری

انٹر پول سے عراقی نائب صدر کی گرفتاری کیلئے ریڈوارنٹ جاری

بغداد…انٹرپول نے دہشتگردی کے الزامات پرعراق کے نائب صدر طارق الہاشمی کی گرفتاری کے لئے ریڈوارنٹ جاری کردئے ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق انٹرپول نے یہ ریڈ وارنٹ عراقی حکومت کی درخواست پر جاری کی ہے۔ نائب صدر طارق الہاشمی پر دہشت گرد گروپ کی سرپرستی اور سنیئر سکیورٹی اہلکاروں کے قتل کا الزام ہے۔طارق الہاشمی بائیس اپریل دوہزار چھ میں عراق کے نائب صدر منتخب ہوئے تھے اور تاحال اپنے عہدے پر فائز ہیں، عراقی آئین کے مطابق پارلیمنٹ کو انکی رکنیت منسوخ کرنے یا عہدے سے فارغ کرنے کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔

مزید خبریں :