دنیا
07 مئی ، 2015

فریقین یمن میں امداد کی رسائی تک جنگ بندی پر آمادہ، کیری

فریقین یمن میں امداد کی رسائی تک جنگ بندی پر آمادہ، کیری

ریاض........امریکی وزیرخارجہ جان کیری یمن میں انسانی بنیادوں پر عارضی جنگ بندی کے لیے سعودی حکام سے مزاکرات کرنے ریاض پہنچ گئے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری ریاض میں سعودی حکام سے یمن کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔ سعودی عرب روانگی سے قبل افریقی ملک جبوتی میں میڈیا سے گفتگو میں جان کیری نے کہا کہ تمام فریقین یمن میں متاثرین تک امداد کی رسائی یقینی بنانے کے لیے عارضی جنگ بندی پر آمادہ ہیں۔ ان کے دورے کا مقصد سعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں عارضی تعطل اور اس کے طریقہ کار کی تفصیلات طے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سعودی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں یمن میں عارضی جنگ بندی پر بھی بات چیت کریں گے، تاکہ لڑائی سے متاثرہ شہریوں تک امداد کی رسائی ممکن بنائی جاسکے۔

مزید خبریں :