08 مئی ، 2015
لندن........ریسپیکٹ پارٹی کے جارج گیلووے کو برطانوی انتخابات میں شکست ہوگئی ہے۔ انہیں یہ شکست لیبر پارٹی کی امیدوار پاکستانی نژاد ناز شاہ نے دی۔ متحدہ قومی موومنٹ نے ناز شاہ کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ متحدہ سیکریٹریٹ لندن سے جاری بیان میں مصطفیٰ عزیز آبادی کا کہنا تھا کہ جارج گیلووے کی شکست نفرت کی سیاست کی شکست ہے۔