کھیل
10 مئی ، 2015

شہریارخان کوکولکتہ ایئرپورٹ پرپہلے روکا گیا،پھر داخلے کی اجازت

شہریارخان کوکولکتہ ایئرپورٹ پرپہلے روکا گیا،پھر داخلے کی اجازت

کراچی......رفیق مانگٹ......بھارتی نشریاتی ادارے’’زی نیوز‘‘ کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کو بھارتی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے کولکتہ ائیرپورٹ پر حراست میں لے لیا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کو آج امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کولکتا ہوائی اڈے میں گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پی سی بی چیئرمین کے پاس مناسب امیگریشن کاغذات نہیں تھے اور ان کاغذات کی غیر موجودگی کی وجہ سے نیتا جی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر براہ راست اترنے پر گرفتار کیا گیا۔ ٹریول قوانین کے مطابق انہیں دہلی کے ذریعے بھارت میں داخل ہونا تھا۔ گزشتہ روز ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی تھی شہریار خان بھارتی بورڈ بی سی سی آئی کے صدر جگموہن ڈالمیا کو کولکتہ میں ملنے آئیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریارخان کو کاغذات نہ ہونے پرکولکتہ ایئرپورٹ پرپہلے روکا گیا،بعد میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔

مزید خبریں :