09 مئی ، 2012
رتو ڈیرو… مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ توہین عدالت کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم کو عہدہ چھوڑ دینا چاہئے تھا۔۔میرپوربھٹو میں ممتاز بھٹو کی رہائش گاہ پر جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد بھی وزیراعظم بڑے وفد کے ساتھ لندن گئے ہیں۔ وہ ایک سزا یافتہ وزیراعظم ہیں ان کے احکامات پر کیسے عمل کیا جاسکتا ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ توہین عدالت کے تفیصلی فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم کو اپیل تک عہدہ چھوڑ دینا چاہیے تھا۔