09 مئی ، 2012
ملتان… ملتان کے علاقہ پل رانگو کے قریب بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف کئے جانے والے مظاہرے کے دوران ٹریفک میں پھنسی مسافر بس میں سوار ڈیڑھ سال بچہ گرمی اور حبس کے باعث ماں کی گود میں دم توڑ گیا ۔ پل رانگو کے قریب علاقہ کے لوگوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں سے بجلی کی بندش کے خلاف ملتان لاہور روڈ کو ٹریفک کے لئے جس سے سڑک کے دونوں طرف ٹریفک کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئی ٹریفک کی لمبی لائنوں میں موجود مسافر بس میں سوار ڈیڑھ سالہ بچہ عبداللہ گرمی اور شدید حبس کے باعث اپنی والدہ کی گود میں دم توڑ گیا جس کے فورا بعد مشتعل مظاہرین منشتر ہو گئے ۔ واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی تو خانیوال پولیس کا کہنا تھا کہ یہ حدود ملتان پولیس کی ہے جبکہ ملتان پولیس کا کہنا تھا کہ یہ حدود خانیوال پولیس کی ہے۔ آدھ گھنٹے تک متاثرہ خاندان سڑک کنارے بیٹھ کر پولیس کو کال کرتا رہا کسی ضلع کی پولیس موقع پر نہ پہنچی۔ بالآخر متاثرہ خاندان ڈیڑھ سالہ میت کو لے کر وہاں سے گزرنے والی ایک ایمبولنیس کو روک کر سوار ہوئے اور آبادئی علاقہ عبدالحکیم چلے گئے۔