پاکستان
09 مئی ، 2012

پشاور:ایلیٹ فورس کے لاپتہ جوان سے متعلق رپورٹ طلب

پشاور:ایلیٹ فورس کے لاپتہ جوان سے متعلق رپورٹ طلب

پشاور… پشاور ہائی کورٹ نے ایلیٹ فورس کے لاپتہ جوان سے متعلق انکوائری رپورٹ مسترد کرتے ہوئے پولیس انتظامیہ کو کسی سینئرافسر سے انکوائری کرواکر 20 دنوں کے اندر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس دوست محمد خان اور میاں مفتاح الدین پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ایلیٹ فورس کے لاپتہ جوان شاہ خالد کیس کی سماعت کی۔ سی سی پی او پشاور اورڈی آئی جی انوسٹی گیشن عد الت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ایس ایچ او اکوڑہ خٹک نے انکوائری کی ہے، جس سے معلوم ہوا ہے کہ ایلیٹ فورس کے جوان شاہ خالد کو دہشت گرد تنظیموں سے تعلق کے شبہ میں اٹھایا گیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے انکوائری رپورٹ مسترد کردی۔ عدالت نے سی سی پی او پشاور کو حکم دیا کہ شاہ خالد سے متعلق انکوائری کسی سینئر افسر سے کروائی جائے اور20 دنوں کے اندر رپورٹ جمع عدالت میں جمع کروائی جائے۔شاہ خالد 17 اکتوبر 2010 کو اکوڑہ خٹک میں اپریشن کے دوران لاپتا ہو گیا تھا۔

مزید خبریں :