26 جنوری ، 2012
نئی دہلی/سری نگر… بھارت میں آج یوم جمہوریہ منایا جارہا ہے اس موقع پر مختلف شہروں میں تقریبات منعقدکی جائیں گی۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طورپرمنانے کا اعلان کیا گیاہے۔یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب نئی دلی میں ہوگی جہاں ہزاروں سیکیورٹی اہل کار تعینات ہیں جبکہ دیگر شہروں میں بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ادھرمقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طورپرمنانے کا اعلان کیا ہے ، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنماوٴں کی یوم سیاہ منانے کی اپیل پر آج کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ تجارتی مراکز ،دفاتر ،بینک اور عدالتیں بند رہیں گی ۔