پاکستان
09 مئی ، 2012

لیاری گینگ وار کیس: سندھ ہائی کورٹ کا ملزم کو پیش کرنے کا حکم

لیاری گینگ وار کیس: سندھ ہائی کورٹ کا ملزم کو پیش کرنے کا حکم

کراچی … سندھ ہائی کورٹ نے ایس ایس پی چوہدری اسلم اور ایس ایس پی خرم وارث کو لیاری گینگ وار کے مبینہ رکن محمد شاہد بکک کو 15 مئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ شاہد بکک کی آئینی درخوست کی سماعت جسٹس مقبول باقر اور جسٹس شفیع صدیقی پر مشتمل بینچ نے کی۔ ان کے وکیل صلاح الدین گنڈا پورنے بینچ کو بتایا شاہد بکک کو 23 اپریل کی شب ٹھٹھہ سے گرفتار کیا گیا اور 24 اپریل کو اخبارات میں اس کی گرفتاری کی خبریں بھی آئیں لیکن بعد میں اس کا تعلق لیاری گینگ وار سے جوڑ دیا گیا۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور دیگر کو 15 مئی کیلئے نوٹسز بھی جاری کردیئے ہیں۔

مزید خبریں :