09 مئی ، 2012
اسلام آباد … امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکا کے سفیر کیمرون منٹر نے حافظ سعید سے کبھی ملاقات نہیں کی اور نہ ہی کسی امریکی اہلکار نے کبھی ان سے کوئی وعدے یا معاہدے کئے ہیں۔ امریکی سفارتخانے سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حافظ سعید ایک مطلوب دہشت گرد ہے، جو نومبر 2008ء کے ممبئی حملوں کا ذمہ دار ہے جس میں 6 امریکیوں سمیت 166 افراد مارے گئے تھے۔ بیان کے مطابق حافظ سعید پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق پابندیاں عائد ہوتی ہیں اور ممبئی حملوں میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ایک بین الاقوامی ذمہ داری ہے۔