کھیل
09 مئی ، 2012

جونیئر ایشیا کپ ہاکی میں شریک 6 کھلاڑی ٹرائل سے مستثنیٰ قرار

جونیئر ایشیا کپ ہاکی میں شریک 6 کھلاڑی ٹرائل سے مستثنیٰ قرار

اسلام آباد … جونیئر ایشیا کپ میں شرکت کرنے والے پاکستان سینئر ٹیم کے 6کھلاڑیوں کو ٹرائلز سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔ چیف سلیکٹر حنیف خان کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کی رپورٹ پر جونیئر کھلاڑیوں کا انتخاب سینئر ٹیم میں ہوگا۔ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے، ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز 13 مئی کو ہوں گے، ایشیا کپ میں شرکت کیلئے جونیئر ٹیم کے ساتھ ملائیشیا جانے والے 6کھلاڑی ٹرائلز سے مستثنیٰ ہوں گے۔ چیف سلیکٹر حنیف خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ جونیئر ٹیم کے ساتھ جانے والے کھلاڑیوں کا انتخاب ٹیم منیجر کی رپورٹ پر کیا جائے گا، ضروری نہیں کہ ٹرائلز سے مستثنیٰ کھلاڑی لازمی ٹیم کا حصہ بن جائیں۔

مزید خبریں :