17 مئی ، 2015
دبئی .......انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاک زمبابوے سیریز کیلئے آفیشلز نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاک زمبابوے سیریز کیلئےآفیشلز نہ بھیجنے کا فیصلہ سیکیورٹی کنسلٹنٹ کی رپورٹ کی روشنی میں کیا ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کریگاجبکہ پاکستان اور زمبابوے کی سیریز کو انٹرنیشنل میچوں کا درجہ حاصل ہوگا ۔