Geo News
Geo News

پاکستان
17 مئی ، 2015

حکومت ،مشکل میں سعودی عرب کا ہرممکن ساتھ دے،اہلسنت والجماعت

ایبٹ آباد......اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہ نما مولانا فضل الرحمن خلیل اور مولانا اورنگ زیب فاروقی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان مشکل کی اِس گھڑی میں سعودی عرب کا ہرممکن ساتھ دیں۔ایبٹ آباد میں اہلسنت والجماعت کے زیراہتمام ’تحفظ حرمین شریفین کانفرنس منعقد کی گئی،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان خلیل اور اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ سعودی عرب کی فراخدلانہ و برادرانہ تعاون و امداد کی بدولت پاکستان عالم اسلام کا پہلا جوہری صلاحیت رکھنے والا ملک بن چکا ہے،انہوں نے مزید کہاکہ کہ سعودی حکمرانوں نے ہر دور میں پاکستان سے محبت کا عملی اظہار کیا۔کانفرنس میں دیگر مقررین نے پاکستان کی اقتصادی‘ سماجی‘ سیاسی شعبوں اور عالمی سفارتکاری میں پاکستان کی غیرمشروط حمایت کرنے پر ’سعودی عرب‘ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزید خبریں :