Time 27 جون ، 2025
پاکستان

نارتھ کراچی: کوارٹر میں سویا ہوا پولیس اہلکار پُراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق

نارتھ کراچی: کوارٹر میں سویا ہوا پولیس اہلکار پُراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق
آگ صرف پولیس اہلکار اور جس چارپائی پر وہ سو رہا تھا صرف اسی پر ہی لگی ہے جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی: اپنے کوارٹر میں سویا ہوا پولیس اہلکار آتشزدگی کے واقعے میں جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ نارتھ کراچی سیکٹر 7 اے میں واقع کوارٹر میں پیش آیا جہاں آگ لگنے سے پولیس اہکار حاجن جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ متوفی ویسٹ زون ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھا اور وہ کوارٹر میں اکیلا رہتا تھا،  آگ لگنے کی اطلاع پڑوسی نے پولیس کو دی جب کہ اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔

پولیس حکام کے مطابق آگ صرف پولیس اہلکار اور جس چارپائی پر وہ سو رہا تھا صرف اسی پر ہی لگی ہے جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :