18 مئی ، 2015
گجرات .......گجرات کی نہر میں کار گرنے سے ہلاک 4 خواتین سمیت 5 افرادکی لاشیں نکال لی گئیں۔ نہرمیں کار گرنے کاواقعہ گزشتہ شب پیش آیا تھا۔ گجرات کی تحصیل سرائے عالم گیر میں گزشتہ رات نہر میں گرنے والی کار سے 4خواتین سمیت 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔نہر سے نکالی گئیں میتوں کو آزاد کشمیر بھجوادیا گیا ہے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سرائے عالمگیر میں کار بے قابو ہوکر نہر اپر جہلم میں جاگری۔ کار میں سوار 4 خواتین اور ایک ڈرائیور ڈوب گئے، جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ 5 افراد کی لاشیں نہر سے نکال لی گئیں، پانچوں میتوں کو موضع کول تھانا علی بیگ آزاد کشمیر بھجوادیا گیا ہے۔