18 مئی ، 2015
اسلام آباد ...... اسلام آباد کے پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کہا کہ آج کی تقریب تھانا کلچر کو تبدیل کرنے کی جانب اہم قدم ہے ۔ تقریب میں76خواتین سمیت 408 سب انسپکٹر پاس آوٹ ہوئے۔سہالہ پولیس ٹریننگ سینٹرمیں وزیراعلیٰ پنجاب نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ جس میں تربیت مکمل کرنے والے 4سو8 سب انسپکٹرنے حصہ لیا ۔ فارغ التحصیل افسروں میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں ۔تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انصاف کی بلا امتیاز فراہمی میں پولیس کا اہم کردار ہے ، آج کی تقریب تھانا کلچر کو بدلنے کی جانب اہم قدم ہے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی ہو تو پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔